بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی کسی بھی ممکنہ سازش یا دھمکی آمیز اقدام پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بغیر کسی قسم کے صبر و تحمل کے بغیر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
اس بیان میں، جو کل (ہفتے کے دن) جاری کیا گیا، امریکہ اور صہیونی ریاست سے مخاطب ہو کرکہا گیا ہے کہ "طاقتور اور ناقابل شکست ایران کے خلاف سازشوں اور بہتان تراشیوں کا سلسلہ بند کرو۔"
مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں مزید کہا: ""اگر کسی غلط فہمی اور غلط اندازوں کی بنیاد پر، دشمن نے پھر بھی، کوئی اقدام کیا تو جو چیز گذشتہ 12 روزہ جنگ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی راہ میں آڑے آئی تھی، اب وہ چیز رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔"
بیان میں یہ بھی زور دیا گیا: "اگر ماضی جیسے حالات پیش آئے تو ایران کا جواب نئی حیرت انگیزیوں اور بے مثال کاروائیوں کے ساتھ، دیا جائے ساتھ، انتہائی سخت اور تباہ اور تباہ کن ہوگا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ